
خلیج اردو
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم عاطف زمان کو دو بار سزائے موت سنا دی۔
عدالت نے مفرور شریک ملزم عادل زمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔
مرید عباس اور خضر حیات کو 9 جولائی 2019 کو کاروباری لین دین کے تنازع پر قتل کیا گیا تھا۔ اس واقعے کا مقدمہ ملزم عاطف زمان اور اس کے بھائی عادل زمان کے خلاف تھانہ درخشاں میں درج کیا گیا تھا۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق عادل زمان سپریم کورٹ سے درخواستِ ضمانت مسترد ہونے کے بعد فرار ہوگیا تھا، جبکہ ٹرائل کورٹ پہلے ہی اسے اشتہاری قرار دے چکی ہے۔






