متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

20 جولائی سے یو اے ای میں پاکستانیوں کو صرف ای پاسپورٹ جاری ہوں گے، نئی فیس بھی جاری

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہریوں کو 20 جولائی 2026 سے پاسپورٹ کی تجدید یا نئے اجرا کی صورت میں صرف ای پاسپورٹ (e-Passport) جاری کیا جائے گا۔

ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق یہ اقدام بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO) کے معیار کے مطابق کیا جا رہا ہے۔ 20 جولائی سے ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانہ اور دبئی میں قونصل خانہ تمام درخواستیں صرف ای پاسپورٹ کی کیٹیگری میں وصول کریں گے۔

سفارت خانے نے واضح کیا ہے کہ اس وقت زیر استعمال مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ (MRP) اپنی میعاد ختم ہونے تک مؤثر رہیں گے۔ ایسے پاکستانی شہری جن کے ایم آر پی کی مدت ختم ہونے میں چھ ماہ سے زیادہ باقی ہیں، انہیں تجدید کے لیے صرف اس وقت درخواست دینے کا مشورہ دیا گیا ہے جب پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے میں چھ ماہ رہ جائیں۔

پانچ سالہ ای پاسپورٹ فیس (AED):

  • 36 صفحات: نارمل 145، ارجنٹ 235
  • 72 صفحات: نارمل 260، ارجنٹ 425
  • پہلی بار پاسپورٹ گم ہونے پر 36 صفحات: نارمل 290، ارجنٹ 470
  • پہلی بار پاسپورٹ گم ہونے پر 72 صفحات: نارمل 520، ارجنٹ 850
  • دوسری بار پاسپورٹ گم ہونے پر 36 صفحات: نارمل 580، ارجنٹ 940
  • دوسری بار پاسپورٹ گم ہونے پر 72 صفحات: نارمل 1040، ارجنٹ 1700

دس سالہ ای پاسپورٹ فیس (AED):

  • 36 صفحات: نارمل 215، ارجنٹ 355
  • 72 صفحات: نارمل 390، ارجنٹ 635
  • پہلی بار پاسپورٹ گم ہونے پر 36 صفحات: نارمل 430، ارجنٹ 710
  • پہلی بار پاسپورٹ گم ہونے پر 72 صفحات: نارمل 780، ارجنٹ 1270
  • دوسری بار پاسپورٹ گم ہونے پر 36 صفحات: نارمل 860، ارجنٹ 1420
  • دوسری بار پاسپورٹ گم ہونے پر 72 صفحات: نارمل 1560، ارجنٹ 2540

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button