پاکستانی خبریں

پاکستان میں لاپتا کارگو طیارے کا ملبہ 12 گھنٹے بعد مل گیا

خلیج اردو
پاکستان میں لاپتا ہونے والے K2 ایئرویز کے کارگو طیارے کا ملبہ 12 گھنٹے کی سرچ اینڈ ریسکیو کارروائی کے بعد مل گیا۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق طیارے کا ملبہ گوادر کے قریب اورماڑہ بندرگاہ سے 53 ناٹیکل میل جنوب میں سمندر سے برآمد کیا گیا۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ملبے کی تلاش کے لیے فضائی اور بحری وسائل استعمال کیے گئے، جبکہ لاپتا عملے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پاکستان نیوی اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے مشترکہ کارروائی کے دوران 12 گھنٹے کی مسلسل تلاش کے بعد گہرے سمندر میں K2 ایئرویز کے بوئنگ 737 کارگو طیارے کے ملبے کی نشاندہی کی۔

حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے اور لاپتا عملے کے بارے میں مزید معلومات سامنے آنے پر آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button