متحدہ عرب امارات

راس الخیمہ میں سیاحت کا نیا ریکارڈ، سال کی پہلی ششماہی میں 6 لاکھ 70 ہزار سے زائد سیاحوں کی آمد

خلیج اردو
Ras Al Khaimah Tourism Development Authority کے مطابق راس الخیمہ میں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 6 لاکھ 70 ہزار سے زائد سیاح آئے، جبکہ مقامی سیاحت میں نمایاں اضافے نے گرمیوں کے موسم میں بھی ہوٹلوں کی طلب برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اتھارٹی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر Phillipa Harrison نے کہا کہ RAK Moments مہم مقامی سیاحت بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ دوسری سہ ماہی کے دوران اس مہم کے ذریعے 2 لاکھ 24 ہزار روم نائٹس بک ہوئیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 817 اضافی سیاح راس الخیمہ پہنچے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 67.1 فیصد زیادہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مئی میں مقامی سیاحوں کی تعداد گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 132.7 فیصد بڑھ گئی، جبکہ سال کی پہلی ششماہی میں مجموعی مقامی سیاحت میں 47.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گرمیوں کے دوران سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لیے راس الخیمہ کے ہوٹل ساحلی اسٹے کیشنز، آل اِنکلیوسیو ریزورٹ پیکجز، ویلنَس ریٹریٹس اور فیملی آفرز متعارف کرا رہے ہیں، جن میں پانچ رات قیام پر ایک رات مفت، کمرہ اپ گریڈ اور بچوں کے لیے مفت رہائش جیسی سہولیات شامل ہیں۔

جولائی سے ستمبر تک Flavours of Ras Al Khaimah کے نام سے خصوصی فوڈ فیسٹیول بھی جاری رہے گا، جس میں پانچ ریستورانوں میں فی کس 125 درہم سے خصوصی مینو پیش کیے جائیں گے۔

سیاحوں کے لیے Suwaidi Pearls، National Museum of Ras Al Khaimah، Al Jazeera Al Hamra Heritage Village، Al Hamra Mall اور Manar Mall بھی گرمیوں میں اہم تفریحی مقامات کے طور پر دستیاب رہیں گے۔

اتھارٹی کے مطابق رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں Rotana Ras Al Khaimah – The Mangroves جبکہ سال کے آخر میں SAIJ Mountain Lodge by Mantis کے افتتاح سے امارت کے سیاحتی شعبے کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button