پاکستانی خبریں

سپریم کورٹ نے قاسم سوری کے خلاف اخبارات میں اشتہار دینے کا فیصلہ دے دیا

خلیج اردو
اسلام آباد:قاسم سوری کی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف اپیل کا معاملہ ، سپریم کورٹ نے گزشتہ روز کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ۔

 

عدالت نے کہا کہ قاسم سوری کے بھائی نے عدالتی نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا ۔ سابق ڈپٹی اسپیکر اور رکن پارلیمنٹ کا ایسا رویہ افسوسناک ہے۔

 

سپریم کورٹ نے اپنے حکمنامے میں کہا ہے کہ قاسم سوری متعدد بار طلبی کے باوجود جان بوجھ کر عدالت پیش نہیں ہورہے ، قاسم سوری کے بھائی نے عدالتی نوٹس وصول کرنے سے انکار کر دیا ۔

 

سابق ڈپٹی اسپیکر اور رکن پارلیمنٹ کا ایسا رویہ افسوسناک ہے ۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ قاسم سوری کی طلبی کا اشتہار کوئٹہ کے اخبارات میں دیا جائے اور قاسم سوری کے گھر کے باہر بھی نوٹس چسپاں کیا جائے ۔

 

کیس کی آئندہ سماعت 9 جولائی کو ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button