خلیج اردو
اسلام آباد:آئی ایم ایف کا مطالبہ نظر انداز ۔ سابقہ فاٹا کو ٹیکس چھوٹ مزید ایک سال جاری رہے گی،،، ٹیکس چھوٹ سامان کی درآمد اور اس کی فروخت پر دی جائے گی۔
بجٹ 2024 ۔ 25 کی تیاری جاری ہے ۔ تاہم آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ بجٹ پر ایک اور تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ عالمی ادارے نے سابقہ فاٹا کو ٹیکس چھوٹ نہ دینے کا مطالبہ کیا ہے تاہم ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سابقہ فاٹا کو ٹیکس چھوٹ مزید ایک سال دی جائے گی۔ حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے
ذرائع ایف بی آر کے مطابق سابقہ فاٹا کو ٹیکس چھوٹ کی توسیع ایک سال کے لیئے ہوگی۔ ٹیکس چھوٹ فاٹا علاقے کی پسماندگی کے باعث دی گئی ہے۔ ٹیکس چھوٹ مال کی درآمد اور سیلز پر دی گئی ہے۔
فاٹا کو ضم کرنے کے پلان میں چھوٹ جاری رکھنا شامل تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چھوٹ ختم ہونے سے فاٹا میں صنعتی بیروزگاری پھیلنے کا خدشہ ہے۔ چھوٹ ختم ہونے پر فاٹا کے عوام مسائل سے دوچار ہوسکتے ہیں
ایف بی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ چھوٹ ختم ہونے سے ٹیکس محصولات میں زیادہ اثر نہیں پڑے گا