پاکستانی خبریںعالمی خبریں

وزیرداخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کو دہشتگردی کے خلاف لڑنے کیلئے مشترکہ فورس بنانے کی پیشکش کردی

خلیج اردو
اسلام آباد:وزیرداخلہ محسن نقوی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس سے ملاقات کی، جس میں امن مشنز کیلئے پاکستان کے مشن کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،،، محسن نقوی نے اقوام متحدہ کی سی ٹی ڈی بنانے کیلئے تعاون کی پیشکش بھی کردی۔

اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ دونوں رہنماوں کے دوران ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور۔۔۔۔اقوام متحدہ میں امن مشنز۔۔۔دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

اس موقع پر محسن نقوی نے یو این سی ٹی ڈی فورس کے یونٹ کے لئے پاکستان کی جانب سے معاونت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ سی ٹی ڈی فورس کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔

 

وزیر داخلہ نے سیلاب زدگان کے لئے مدد کی اپیل پر پاکستانی قوم کی جانب سے شکریہ ادار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہر موقع پر امن اور دکھی انسانیت کے لیے آواز بلند کی ہے۔

 

ملاقات کے دوران اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی فورس کے یونٹ کے قیام کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button