پاکستانی خبریں

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 102 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی

خلیج اردو
کراچی:
عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 102 ملین ڈالر قرض کی منظوری دی ہے جس کا مقصد میکروکریڈٹ اور میکروفنانس کے منصوبوں کو فروغ دینا ہے۔ عالمی بینک کے مطابق، اس قرض کی رقم سے تقریباً 18 لاکھ 90 ہزار افراد فائدہ اٹھا سکیں گے، خاص طور پر غریب اور کم آمدنی والے گھرانوں کو قرض فراہم کیا جائے گا۔

عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ مائیکروفنانس پاکستان میں کمزور طبقات کو سہارا دینے کا ایک اہم ذریعہ ہے اور اس قرض سے ان طبقات کو معاشی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button