سپورٹسمتحدہ عرب امارات

اماراتی خاتون فٹ بالر نے تاریخ رقم کر دی

34 سالہ آریج آل حمادی نے گینس بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نیا باب رقم کر دیا

دبئی(خلیج اردو): متحدہ عرب امارات کی خاتون فٹ بالر آریج آل حمادی نے گینس بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام سہرے حروف سے درج کر لیا۔ انہوں نے پہلے سے موجود تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

آریج نے ایک منٹ میں 86 فٹ بال ہاٹسٹپنگ کی ہے۔ انہوں نے انتہائی مارت کے ساتھ پراعماتد طریقے سے فٹ بال کو کنٹرول میں رکھتے ہوئے یہ ریکارڈ قائم کیا۔

اس سے قبل ایک منٹ میں 56 ہاٹسٹپنگ کا ریکارڈ تھا۔

آریج کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے گینس بک آف ورلڈ ریکارڈ کے بارے میں پڑھتی آئی ہے اور اس بارے میں جان کر اچھا احساس ہوتا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران میں نے مختلف چیلنجز کو دیکھ رہی تھی اور پھر مجھے خیال آیا کہ کیوں نہ میں ایک چیلنج قبول کروِ آریج نے خلیج ٹائمز کو بتایا۔

پھر میں چیلنج قبول کیا اور جب کوشش کی تو وہ ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ بنایا۔ میں واپس آئی اور گھر پر دوستوں کے ساتھ خوشی منائی لیکن جب اس حوالے سے میڈیا ہاؤسز کو خبر ہوئی تو یہ کافی بڑی بات سمجھی گئی۔
آریج کا کہنا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں خواتین اور مردوں کو یکساں مواقع دینے کے معاشرے پر فخر کرتی ہے ، میں سمجھتی ہوں کہ یہ کامیابی میرے ملک اور میرے معاشرے کی کامیابی ہے۔ بے شک خواتین کسی سے پھیچے نہیں اور متحدہ عرب امارات نے یہ ثابت کر دیا ہے۔

ریکارڈ ہولڈر آریج کا کہنا ہے کہ وہ کم عمری میں فٹ بال سے بہت لگاؤ رکھتی ہے۔ میں نے دبئی میں امریکن یونیورسٹی میں تعلیم کے وقت فٹ بال کا باضابطہ اغاز کیا۔ وہاں سے جبل علی میں وومن فٹ بال ایسوسی ایشن کو جوائن کیا اور ابوظبہی میں کلب ال واحدہ میں دو سیزن میں شرکت کی۔

آریج ابو ظبہی کنٹری کلب کی نمائندگی کرتی ہے۔ اب وہ ورلڈ کپ میں کھیلنے کی خواہش مند ہے۔

ا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button