سپورٹس

بھارت نے ہاری ہوئی بازی پلٹ دی،جنوبی افریقہ کو شکست دے کر دوسری مرتبہ چیمپئن بن گیا

خلیج اردو:جنوبی افریقہ کو شکست دے کر بھارت دوسری بار ٹی کا 20 چیمپئن بن گیا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے 7 رنز سے جیت اپنے نام کی۔

 

بھارت نے جنوبی افریقہ کوجیت کیلئے 177 رنزکاہدف دیا جس کے تعاوقب میں  جنوبی افریقہ 169 رنز بنا سکا۔

 

جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسن 52 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کوئنٹن ڈی کاک نے 39 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

بھارت کی طرف سے ہاردیک پانڈیا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،ارشدیپ سنگھ اور جسپریت بمرا کی دو ، دو وکٹیں لیں۔

دوسری طرف پورے ٹورنامنٹ میں نا قابل شکست رہنے والی جنوبی افریقہ فائنل میچ میں جیت کے قریب پہنچ کر ہار گئی۔

 

جنوبی افریقہ نے میگا ایونٹ کے گروپ سٹیج اور سیمی فائنل سمیت سات میچ کھیلے،ساتوں میں فتح حاصل کیفائنل میچ میں بھارت کے خلاف شاندار بلے بازی کے بعد بھی ٹرافی نہ اٹھا پائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button