سٹوریمتحدہ عرب امارات

دوبئی میں کرونا وائرس کو شکست دینے والے باپ بیٹے کی کہانی

کوویڈ 19 کے مریضوں کو صلاح مشورے اور حوصلہ دیتا تھا۔ لیکن جب مجھے انفکشن ہوا تھا تو اس وقت مجھے محسوس ہوا اور سوچا کہ شاید یہ ہی خاتمہ ہے

ہندوستانی سماجی کارکن بخاری بن عبد القادر اور ان کا بیٹا بازمل زمان بن بخاری کرونا سے صحت یابی کے بعد زندگی کو مختلف انداز سے دیکھ رہے ہیں۔

بخاری جن کا تعلق کیرالہ سے ہے ، متعدد فلاحی تنظیموں سے وابستہ ہیں اور مئی میں ضرورتمندوں کی مدد کرتے ہوئے اس مرض میں مبتلا ہوگئے تھے۔

بخاری کا 18 سالہ بیٹا جو اس وقت دبئی میں چھٹی گزار رہے تھے انکی تمام سماجی بہبود کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے تھے ۔

انہوں نے کہا: "میرا بیٹا کیرالہ میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہا ہے اور چھٹیوں کے دوران مجھ سے ملنے اور وقت گزارنے دبئی آیا تھا۔ تاہم ، وبائی امراض پھیلنے کے بعد اعلان کردہ سفری پابندیوں کی وجہ سے وہ یہاں پھنس گیا۔ لہذا ، جب بھی میں باہر جاتا بہت سارے لوگ بیٹے کو ساتھ نہ لے جانے کی درخواست کرتے تھے کیونکہ وہ وائرس کا شکار ہوسکتا تھا۔ لیکن میرا بیٹا اس میں شامل ہونے کا خواہشمند تھا اور میں بھی تھا۔ مجھے لگا کہ یہ اس کے لئے سیکھنے کا تجربہ ہوگا۔ اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنا ، خاص طور پر ان غیر معمولی اوقات میں ، ایک نادر موقع تھا۔ "

بخاری جو آل کیرالا کالجز الومنی فورم (اے کے سی اے ایف) کے رضاکار گروپ سے وابستہ ہیں نے شہر کے مختلف مقامات پر ٹیموں کے ساتھ دن رات کام کیا۔

انہوں نے آگاہی پروگراموں کے انعقاد کویڈ 19 مریضوں کے لئے رہائش کا انتظام کرنے اور ان سے ڈیٹا اکٹھا کرنے لوگوں کو قرنطین مراکز میں منتقل کرنے اور کھانا تقسیم کرنے جیسے اعلی خطرہ والے علاقوں کا دورہ کیا۔

لیکن اس مرض کا شکار ہوکر اس کا سامنا کرنا اس کے نقطہ نظر کو ضرور بدل گیا ہے

"جب آپ دوسروں کی مدد کررہے ہیں تو آپ چیزیں دور سے دیکھ رہے ہوتےہیں۔ لیکن خود کو بھی انفکشن ہونا اور یہ جاننا کہ آپ کا پیارا بھی پریشانی کا شکار ہے بہت مختلف بات لگتی ہے ۔ بخاری نے کہا مجھ میں رمضان کے دوران علامات پیدا ہونا شروع ہوگئے تھے۔ بخاری نے کہا مجھ میں ہلکی علامات ظاہر ہوئی لیکن اسے عام بخار کی طرح دور کیا اور پیراسیٹامول لیا۔ بعد میں جس دن میرا بیٹا ہندوستان جارہا تھا ، اس وقت مجھے اپنے نتائج ملے اور مجھے احساس ہوا کہ میں اس مرض میں مبتلا ہوگیا ہوں ۔

بخاری نے بتایا کہ اگرچہ ان کی اہلیہ ، خاندان اور دوست احباب ان کے پر امید رہنے میں مدد فراہم کررہے تھے اور میڈیئر اسپتال کے عملے نے ان کی جلد صحتیابی میں مدد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

میں کوویڈ 19 کے مریضوں کو صلاح مشورے اور حوصلہ دیتا تھا۔ لیکن جب مجھے انفکشن ہوا تھا تو اس وقت مجھے محسوس ہوا اور سوچا کہ شاید یہ ہی خاتمہ ہے میری زندگی کا۔ لیکن مجھے اپنے آس پاس کے لوگوں سے ملنے والی مثبت حوصلوں نے احساس دلایا کہ مجھے زندہ رہنا ہے۔ "

انہوں نے مزید کہا: "میں مضبوطی سے ابھر کر سامنے آیا جیسے مینے پہلے ہی تجربہ کیا ہو کہ اس بیماری کا کیا مطلب ہے۔

دوسری طرف ، کیرالہ میں ، بازل کو ائیرپورٹ سے ٹھیک کننر میڈیکل کالج لے جایا گیا کیونکہ انہوں نے وہاں کے حکام کو مطلع کیا کہ وہ کرونا مریض کے ساتھ ابتدائی رابطے میں رہے ہیں ۔

بازیل نے کہا: "جب میں دبئی کے ہوائی اڈے پر تھا تو میرے والد نے مجھے اطلاع دی کہ اس کا نتیجہ مثبت ایا۔ لیکن میرے یہاں ٹیسٹ سے کوویڈ 19 منفی ظاہر ہوا۔ اس لئے مجھے کلیئرنس مل گئی۔ لیکن میں ذاتی طور پر حفاظتی سامان کا سوٹ پہنے ہوئے تھا۔ ایک بار جب میں اپنی آبائی ریاست پہنچا تو میں نے وہاں کے حکام کو آگاہ کیا اور پھر مجھے فوری طور پر کسی اسپتال میں لے جایا گیا۔میں نے اپنا سامان بھی نہیں جمع کیا۔چند دن بعد میرے ٹیسٹ کے نتائج سے معلوم ہوا کہ میرا کوویڈ 19 مثبت تھا۔ میڈیکل سینٹر میں 17 دن کی تنہائی اور ایک ہوٹل میں مزید 14 دن کے قرنطین کے بعد مجھے بالآخر حال ہی میں جانے دیا گیا "

انہوں نے مزید کہا: "مجھے ابتدا میں اس وقت خوف تھا جب میں اپنے والد کے ساتھ باہر جاتا تھا اور کھانے کی تقسیم اور دیگر کاموں میں مدد کرتا تھا لیکن اب یہ ایک ایسا تجربہ ہےجو مجھے زندگی بھر یاد رہے گا۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button