خلیج اردو
16 نومبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات نے اس سال ستمبر میں یو اے ای جانے کیلئے پیشگی اجازت نامہ کی شرط رکھی ہے۔ اگر آپ کچھ ممالک سے یو اے ای کے کسی امارات ( دبئی کے علاوہ ) کا سفر کررہے ہیں تو آپ کیلئے وفاقی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت سے پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی ہے۔
اگر ان ممالک سے آپ دبئی سفر کرنا چاہتے ہیں تو آپ کیلئے لازم ہے کہ آپ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارن افیئرز جی ڈی آر ایف اے کا بھی اجازت نامہ حاصل کریں۔
تاہم متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور سیاحوں کیلئے یہ اجازت نامہ ضروری نہیں۔
سمارٹ ٹریولز کے منیجنگ ڈائریکٹر عفی احمد نے خلیج ٹائمز کسے گفتگو میں بتایا کہ پروٹوکول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے واپس آنے والے رہائشیوں کو اپنے سفر سے پہلے پیشگی منظوری کی درخواست دینی ہوگی جو اکثر مسافروں کو 15 سے 60 منٹ میں یہ منظوری مل گئی۔
احمد نے بتایا کہ یہ منظوری کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ دبئی میں سفر کرنے والے رہائشیوں کو یہ بہت جلد مل جاتی ہے۔ بہت کم کیسز میں اس مرحلے میں ایک یا دو دن لگ جاتے ہیں۔ منظوری کیلئے دی گئی درخواست مسترد ہونے کی صورت میں چند دنوں کے اندر دوبارہ درخواست کی جا سکتی ہے۔
احمد نے یہ سفارش کی کہ مسافر آخری لمحات کی رکاوٹوں سے بچنے کیلئے منظم طریقے سے اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں۔
آن لائن ٹریول ایجنسی مسافر ڈاٹ کام کے گروپ چیف آپریٹنگ آفیسر راحیش بابو نے بتایا کہ نیپال، سری لنکا، بھارت، پاکستان اور چند دیگر ممالک سے یو اے ای جانے والے رہائشیوں کیلئے سفر سے پیلے پیشگی منظوری درکار ہے۔ عام طور پر آئی سی اے کی منظوری فوری ہوتی ہے جبکہ ڈی جی آر ایف اے کی منظوری میں تقریباً 30 سے 60 منٹ لگتے ہیں۔
آئی سی اے کی منظوری کی ضرورت کن مسافروں کو ہے؟
اب متحدہ عرب امارات کے شہری متحدہ عرب امارات میں دبئی یا کسی بھی امارات کا سفر آئی سی اے یا جی ڈی آر ایف اے سے پیشگی اجازت لیے بغیر سفر کر سکتے ہیں تاہم اگر ان کا تعلق مندرجہ ذیل ممالک سے ہو تو انہیں سفر سے پہلے پیشگی منظوری لازمی ہوگی۔
بنگلہ دیش
انڈیا
نائیجیریا
پاکستان
سری لنکا
جنوبی افریقہ
سوڈان
یوگنڈا
ویتنام
زیمبیا۔
اگر آپ درج بالا ممالک سے متحدہ عرب سفر کررہے ہیں تو آپ کیلئے مندرجہ ذیل ضوابط پر عمل کرنا ہوگا۔
۱) متحدہ عرب کے رہائشی ویزہ ہولڈرز کیلئے آئی سی اے اور جی ڈی آر ایف اے کا سفری اجازت نامہ لازمی طور پر درکار ہوگا۔ تاہم اگر یہ ویزہ ابھی جاری کیا ہے یا کم عرصے کا ویزہ ہے یا دس سالوں کا گولڈن ویزہ ہے یا سرمایہ کار یا آپ اگر ملک پہنچتے ہی ویزہ حاصل کرتے ہیں۔
۲) اوپر والے ممالک سے آنے والے مسافروں کو 48 گھنٹوں کے اندر کرائے گئے کروبنا پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کرنا ہوگا ۔ اس ٹیسٹ کو کیو آر کوڈ کے ساتھ منسلک ہونے کی ضرورت ہوگی۔
۳) مسافروں کو روانگی سے چھ گھنٹے پہلے کرائے گئے ریپیڈ پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ پیش کرنا ہوگا۔
۴) وہ مسافر جو نائیجریا سے آرہے ہوں اور ان کی آخری منزل دبئی ہو، ان کیلئے فی الحال سفر کرنا ممکن نہیں کیونکہ ایئرپورٹ پر پی سی آر کی تیز رفتار ٹیسٹ کی سہولیات موجود نہیں ہیں۔
یہ منظوری کیسے حاصل کی جائے ؟
اس کیلئے خود کو آئی سی کے سمارٹ ٹریول سروس کے ساتھ رجسٹر کرنا ہوگا اور سفر سے پہلے کیو آر کوڈ حاصل کرنا ہوگا۔
مرحلہ 1: درخواست دہندہ کی معلومات کو پُر کریں۔
درخواست گزار کی معلومات میں نام، جنس، تاریخ پیدائش، جائے پیدائش، آمد کی متوقع تاریخ، آمد کیلئے ایئرپورٹ ،روانگی کا ملک اور ای میل جیسی تفصیلات شامل ہیں۔ آپ کے ای میل پر ایک کیو آر کوڈ بھیجا جائے گا جس پر یقینی بنائیں کہ درج کردہ ای میل درست ہے۔
مرحلہ 2: پاسپورٹ کی معلومات درج کریں۔
درخواست دہندگان کو پاسپورٹ کی قسم، میعاد ختم ہونے کی تاریخ، جاری کرنے کی تاریخ، نمبر اور جہاں سے پاسپورٹ جاری ہوا ہے اس کا اندراج کرنا ہوگا۔
مرحلہ 3: متحدہ عرب امارات میں پتہ کے اندراج کریں۔
موبائل نمبر کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں مقامی پتہ بھی فراہم کریں۔
مرحلہ 4: ویکسینیشن اور پی سی آر ٹیسٹ کی تاریخوں کی معلومات درج کریں۔
آئی سی اے نے آٹھ ویکسین کی فہرست فراہم کی ہے جن میں سے رہائشی فارم میں انتخاب کر سکتے ہیں۔ ان ویکسین میں سائنوفرم ویکسین، فائزر بائیو ٹیک ویکسین، اسپوتنک فائیو ویکسین، آکسفورڈ آسٹرینیکا ویکسین، جانسن اینڈ جانسن ویکسین، موڈرنا ویکسین، جمالیکا ویکسین شامل ہیں۔
درخواست دہندگان کو وہ تاریخوں کا اندراج کرنا ہوں گی جن پر انہوں نے پہلی دوسری اور تیسری خوراک حاصل کی۔ پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی تاریخ اور ٹیسٹ کے نتائج کی تاریخوں کا بھی ذکر ہونا چاہیے۔
مرحلہ 5: دستاویزات اپ لوڈ کریں۔
پاسپورٹ سائیز کی تصویر، ذاتی تصویر اور پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج کو اپ لوڈ کرنا ضروری ہے۔ کرونا ویکسینیشن کارڈ کو اپلوڈ کرنا لازمی نہیں۔
مرحلہ 6: اعلانات
ویب سائٹ ڈیکلریشن کے بٹن پر کلک کریں جس میں متحدہ عرب امارات کے ہیلتھ اتھارٹیز کے قوانین پر مکمل عمل پیرا ہونے اور منسلک تمام دستاویزات کے درست ہونے کی تصدیق کریں۔
مرحلہ 7: سینڈ کا بٹن دبائیں۔
جی ڈی آر ایف اے کی منظوری حاصل کرنے کیلئے درج ذیل کی ضرورت ہیں۔
متحدہ عرب امارات یا بیرون ملک جاری کردہ اور منظور شدہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جس میں درج ہو کہ آپ نے جو ویکسین لگوائی ہے اس کی دوسری خوراک کو چودہ دن ہوگئے ہیں۔
ایک فعال پاسپورٹ ، ایک درست رہائشی ویزا ، ایک درست ایمریٹس آئی ڈی ، ایک درست پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ ، ایک درست ویکسین سرٹیفکیٹ ، ایک درست ای میل پتہ ہونا درج کرانا چاہیئے۔
کرونا ٹیسٹ کرانا سے استثنیٰ حاصل کیجئے۔
کسی بھی ملک سے دبئی واپس آنے والے متحدہ عرب امارات کے تمام شہریوں کو روانگی سے قبل کرونا وائرس ٹیسٹ کے تقاضوں سے مستثنیٰ ہے لیکن انہیں یہاں آمد پر پی سی آر ٹیسٹ دینا ضروری ہے۔
وہ لوگ جو متحدہ عرب امارات کے شہری تو نہیں لیکن متحدہ عرب امارات کے شہریوں یا ان کے رشتہ داروں کے نوکروں یا ذاتی اسٹاف کو سفر سے پہلے پی سی آر ٹیسٹ سے استثنیٰ ہوگا تاہم وہ یو اے ای پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کرائیں گے۔
12 سال سے کم عمر کے بچے اور خصوصی افراد کیلئے کرونا پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
Source : Khaleej Times