
خلیج اردو: دبئی کی فوجداری عدالت نے انسانی اسمگلنگ کے الزام میں ایک افریقی مرد اور ایک عورت کو تین سال قید کی سزا سنائی جس کے بعد انہیں ملک بدر کیا جائیگا۔
ملزمان نے ان میں سے ایک کے آبائی وطن سے تعلق رکھنے والی خاتون کو نوکری دلانے کے بہانے ورغلایا۔ لیکن متاثرہ خاتون کے پہنچنے کے بعد اسے ایک اپارٹمنٹ میں حراست میں لے لیا گیا جو کہ غیر اخلاقی سرگرمیوں کا اڈہ تھا، ان میں سے دو دیگر افراد نے بھی انکی مدد کی جو ابھی تک فرار ہیں۔
یہ معاملہ گزشتہ جون کا ہے جو دبئی کی ایک سڑک پر پیش آیا جب ایک افریقی لڑکی نے پٹرولنگ سٹاف کو شکایت درج کروائی کہ اسے افریقی لوگوں نے حراست میں لیا، اور اس کی عصمت دری کی اور اسے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر مجبور کیا۔
تفتیش میں متاثرہ کے بیان کے مطابق اسے ایک دوست کی جانب سے یو اے ای کے ایک خاندان کے لیے ملازمہ کے طور پر کام کرنے کی پیشکش موصول ہوئی جس پر اس نے رضامندی ظاہر کی کیونکہ اسے اپنے خاندان کی کفالت کے لیے پیسوں کی اشد ضرورت تھی۔
اس نے مزید کہا کہ اس کے دوست نے اسے ہوائی اڈے کا ٹکٹ اور دیگر اخراجات بھیجے اور اسے ایک افریقی خاتون کے پاس لے جانے سے پہلے ہوائی اڈے پر استقبال کیا، جس نے اسے ایک کمرے میں رکھا اور اسے بتایا کہ وہ اسی اپارٹمنٹ میں کام کرنے جا رہی ہے۔ مگر ایک طوائف کے طور پر، اور نوکرانی کے طور پر نہیں۔
جب متاثرہ نے اس کی پیشکش کو ٹھکرا دیا، تو خاتون نے اپنے دوست اور دو دیگر افراد کی مدد سے اس پر حملہ کیا اور اسے کہا کہ جب تک وہ 20,000 درہم کا تصفیہ نہیں کر ے گی اسے کام کرنا پڑے گا۔
متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ اس نے ایک سے زائد مرتبہ دوسروں کی مدد سے اپارٹمنٹ سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن گینگ کے ارکان ہمیشہ اس پر نظر رکھتے تھے۔
تین ماہ بعد متاثرہ خاتون نے دوسری خاتون کی مدد سے یہ بہانہ کیا کہ وہ بیمار ہے اور اسے دوائیں خریدنی ہیں۔ اسے گینگ کے ایک رکن کے ساتھ باہر جانے کی اجازت دی گئی لیکن وہ اس سے فرار ہونے میں کامیاب ہو کر اپنے وطن کے ایک شخص کے پاس چلی گئی۔
اس شخص نے کہا کہ اس نے گینگ کے ممبران سے متاثرہ خاتون کا پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے بات کی لیکن اسے لالچ دے کر ایک اپارٹمنٹ میں لے جایا گیا، جہاں اسے رکھا گیا اور اس وقت تک اس پر تشدد کیا جاتا رہا جب تک کہ اس نے انہیں یہ نہیں بتایا کہ انکا شکار کہاں ہے۔
گینگ کے ارکان دیے گئے پتے پر گئے اور لڑکی اور مرد کو دوسرے اپارٹمنٹ میں لے گئے۔ جب ایک گاڑی میں دوسرے اپارٹمنٹ میں لے جایا جا رہا تھا، متاثرہ خاتون نے ایک پولیس گشتی گاڑی کو دیکھا اور مدد کے لیے پکارا۔ اس کے بعد مدعا علیہ بھاگ گیا لیکن پولیس نے اسے پکڑ لیا اور اسے وہاں لے گیا جہاں افریقی خاتون رہ رہی تھی۔