خلیج اردو
دبئی : ریت کے ایک بڑے طوفان نے متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے طوفان نے دبئی کے ایئرپورٹس پر ایئر ٹریفک کو متاثر نہیں کیا۔
دھول کا طوفان منگل کو ملک سے ٹکرایا ہے۔ جس نے شہروں کو لپیٹ میں لے لیا ہے اور دبئی اور ابوظہبی کے کچھ علاقوں میں حد نگاہ 500 میٹر سے کم ہوگئی ہے۔
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طوفان سے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے آپریشنز پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔
یو اے ای کے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) نے بدھ کے روز بھی گرم اور گرد آلود موسم کی پیش گوئی کی ہے جس کے مطابق اڑنے والی دھول بدھ کے روز دن کے اوقات میں متوازی حدنگاہ کو متاثر کرے گی۔
اس سے قبل ریت کے شدید طوفان نے کویت کے ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن میں خلل ڈالا تھا جس کی وجہ سے ایئرپورٹ میں تاخیر ہوئی تھی۔ ایک بیان میں کویت ایئرپورٹ نے کم بصارت کی وجہ سے اپنی فضائی حدود کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
دبئی ایئرپورٹس کے ڈپٹی سی ای او جمال الحئی نے پہلے کہا تھا کہ دبئی انٹرنیشنل صحیح راستے پر گامزن ہے جس نے 29.1 ملین مسافروں کے ساتھ دنیا کے مصروف ترین بین الاقوامی ایئرپورٹ کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔