خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ نجی شعبہ عید الاضحی کی سرکاری تعطیلات کے طور پر چار دن کا بریک انجوئے کریں گی۔ انسانی وسائل اور ایمریٹائزیشن کی وزارت کے مطابق چھٹی 8 جولائی بروز جمعہ سے پیر 11 جولائی تک ہوگی۔
اس شعبے میں کام کا دوبارہ آغاز منگل 12 جولائی سے ہوگا۔
سعودی عرب میں گزشتہ روز ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا ہے۔ اس لیے 30 جون مہینے کا پہلا دن ہے۔
اس سے قبل وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل نے اعلان کیا تھا کہ پبلک سیکٹر ان ہی تاریخوں میں چار دن کے وقفے سے لطف اندوز ہوں گے۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ عام تعطیلات کی سرکاری فہرست کے مطابق یوم عرفہ اور عید الاضحی کی تعطیلات 9 ذوالحجہ سے 12 ذوالحجہ تک منائی جائیں گی۔
Source: Khaleej Times