خلیج اردو
دبئی: عید قریب آتے ہی دبئی سمر سرپرائزز کا 25 واں ایڈیشن کل پہلی بار 25 گھنٹے کی فروخت کے ساتھ شروع ہوگا۔ یکم سے دو جولائی کو افتتاحی ویک اینڈ کے دوران مال آف ایمریٹس، سٹی سینٹر میرڈیف، دیرا، میعسم اور ال شنداغہ اس سیل کی میزبانی کریں گے۔
ویزٹ دبئی کے مطابق 25 ویں سالگرہ کے سودے اور 90 فیصد تک کا ڈسکاؤنٹ یکم جولائی کو صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک اور 2 جولائی کو صبح 10 بجے سے رات 11 بجے تک ہوگا۔