خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں فیول پرائس کمیٹی نے 30 جون کو جولائی 2022 کے مہینے کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ یکم جولائی سے سپر 98 پیٹرول کی قیمت 4.63 درہم فی لیٹر ہوگی جو جون میں 4.15 درہم تھی۔
سپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 4.52 درہم فی لیٹر ہوگی جو جون میں 4.03 درہم تھی۔ اسی طرح ای پلس 91 پیٹرول کی قیمت 3.96 فی لیٹر کے مقابلے میں 4.44 درہم فی لیٹر ، ڈیزل کی قیمت 4.14 درہم فی لیٹر کے مقابلے میں 4.76 درہم فی لیٹر ہوگی۔
دوسری طرف پاکستان میں بھی نئے مالی سال کے آغاز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 14روپے 85پیسے اضافے سے 248روپے 74پیسے لیٹر ہوگئی۔۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 13روپے 23پیسے اضافہ کے ساتھ 276روپے 54پیسے فی لیٹر ہوگئی۔۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت 18 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 226 روپے 15پیسے ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 18 روپے 83 پیسے اضافے کے بعد قیمت 230روپے 26 پیسے فی ہوگئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 10 روپے فی لیٹر عائد کی گئی ہے جبکہ ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر 5، 5 روپے پیٹرولیم لیوی عائد کی گئی ہے۔