خلیج اردو
شارجہ: متحدہ عرب امارات میں فیول پرائس کمیٹی ہر مہینے فیول کی پرائسز میں تبدیلی کرتی ہے جو انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتوں کے مطابق کم یا زیادہ ہوتی ہے۔ یکم جولائی سے شارجہ میں ٹیکسی کے کرایوں میں یو اے ای کی وزارت توانائی کے اعلان کردہ ایندھن کی قیمتوں کی بنیاد پر اضافہ یا کمی ہو سکتی ہے۔
شارجہ روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ میٹر فلیگ ڈاؤن ریٹ ہر ماہ ایندھن کی قیمتوں کے لحاظ سے بڑھایا یا کم کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس کمیٹی ہر ماہ کے آخر میں ایندھن کی قیمتوں کا اعلان کرتی ہے۔ یہ عمل اگست 2015 سے جاری ہے جب ملک نے تیل کی عالمی قیمتوں کے ساتھ مقامی ایندھن کی قیمتوں کو ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
یو اے ای میں پیٹرول کی قیمتیں جنوری 2022 سے لے کر اب تک 56 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی ہیں جس کی وجہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
شارجہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین یوسف خامس العثمانی نے کہا ہے کہ یہ ترمیم ایندھن کی قیمت کو آزاد کرنے کے اصول پر مبنی ٹیکسی گاڑیوں کے ٹیرف کے حساب کے مطابق تھی۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ایس آر ٹی اے ٹیرف پرائسنگ پالیسی مرتب کرتے ہوئے اسے ٹیکسی صارفین کے طبقے کی خدمت کیلئے نافذ کرے گا۔
مسٹر یوسف نے مزید کہا کہ امارات میں چلنے والی ٹیکسیوں کے ٹیرف شیڈول میں ترمیم اتھارٹی کی جانب سے مسافروں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور سیکٹر کی طرف سے دیکھی جانے والی ترقی کے مطابق ہونے کی کوششوں کے فریم ورک کے اندر آتی ہے جس کا مقصد صارفین کے اطمینان کو بڑھانا ہے۔
Source: Khaleej Times