خلیج اردو
پاکستان نے فنانشل ٹاسک فورس کی حتمی شرائط پر عمل درآمد شروع کر دیا۔ملک آنے اور باہر جانے والے تمام مسافروں کیلئے کرنسی ڈکلیئریشن لازمی قرار دے دی۔مسافر ڈکلیئریشن فارم میں اپنے پاس موجود ہر قسم کی کرنسی کی تفصیلات فراہم کرے گا۔
سول ایوی ایشن حکام کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملک بھر کے ائر پورٹس پر آنے اور جانے والی پروازوں کے مسافر ایک ڈکلئریشن فارم پر کر کے ائر لائن سٹاف کے حوالے کریں گے جس میں مسافر ہمراہ لائی جانے والی ہر قسم کی ملکی و غیر ملکی کرنسی ڈکلیئر کرے گا۔
کوئی مسافر ڈیکلریشن داخل کئے بغیر نہ جہاز پر چڑھ سکے گا نہ ہی ائیرپورٹ سے باہر نکل سکے گا۔ملکی و غیر ملکی ائر لائنوں کے پائلٹوں اور ان کے عملہ کے ساتھ پیر کو ہونے والے اجلاس میں کسٹمز ڈیکلریشن فارم کی شقوں کے بارے میں مکمل تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا۔
ائر لائینسوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی ٹکٹ بکنگ دفاتر میں بھی ان کرنسدی ڈیکلریشن فارمز کو مہیا کر دیں۔۔۔اس حوالے سے ائر پورٹس پر کاونٹرز قائم کر دئے گئے ہیں۔