خلیج اردو
دبئی: دبئی کے القصیص صنعتی علاقے میں دو افراد کو چیریٹی باکس یا چندہ باکس سے چوری کرنے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
گزشتہ اگست میں ایک شخص نے پولیس کو فون کرکے بتایا کہ اس کے بھائی نے اسے فون کیا اور بتایا کہ اس علاقے میں دو مشکوک افراد چھپے ہوئے ہیں جہاں وہ سیکورٹی گارڈ کی ڈیوٹی پر تھا۔ انہیں شبہ تھا کہ وہ کچھ چوری کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
سیکیورٹی گارڈ اور اس کے بھائی نے پولیس کو بلانے کے بعد دونوں مبینہ چوروں کا سامنا کیا اور ان سے پوچھا کہ وہ وہاں کیوں موجود ہیں۔ انہوں نے صرف اس کی توہین کی اور علاقے سے دور چلے گئے۔ پھر انہیں معلوم ہوا کہ انہوں نے گروسری اسٹور کے باہر رکھے ہوئے ایک خیراتی ادارے کے باکس سے 97 درہم کی رقم چوری کی ہے۔ گارڈ اور اس کے بھائی نے دونوں کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن اس وقت تک پولیس پٹرولنگ نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا۔
پولیس پٹرولنگ افسران کے مطابق انہیں آپریشن روم نے اس علاقے میں مشکوک حرکات کے بارے میں الرٹ کیا تھا۔ وہ فوراً حرکت میں آئے اور ملزمان کو چیریٹی باکس سے رقم چوری کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پایا اور انہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
پوچھ گچھ پر انہوں نے جرم کا اعتراف کیا۔ دبئی کی فوجداری عدالت نے انہیں مجرم قرار دیتے ہوئے تین ماہ قید کی سزا سنائی۔ انہیں 97 درہم ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا ۔ سزا پوری کرنے کے ملزمان کو بعد ملک بدر کیا جائے گا۔
Source: Khaleej Times