
خلیج اردو
متحدہ عرب امارات میں ہفتہ 22 اگست کو موسم مجموعی طور پر صاف سے جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق دوپہر کے وقت ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں گرج چمک والے بادل بننے کا امکان ہے جن کے باعث بارش بھی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا۔ ابوظہبی میں زیادہ سے زیادہ 46، دبئی میں 40 جبکہ شارجہ میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت پہنچنے کا امکان ہے۔ تینوں امارات میں کم سے کم درجہ حرارت تقریباً 32 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔
کچھ ساحلی علاقوں میں رات اور اتوار کی صبح کے وقت موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ ابوظہبی میں نمی کی شرح 20 سے 65 فیصد، دبئی میں 30 سے 65 فیصد جبکہ شارجہ میں 30 سے 80 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔
ہوائیں جنوب مشرق سے شمال مغرب کی سمت چلیں گی جو ہلکی سے درمیانی ہوں گی اور بعض اوقات تیز ہوسکتی ہیں۔ ہواؤں کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے مطابق بحیرہ عرب اور بحیرہ عمان میں سمندر کی کیفیت ہلکی رہے گی۔






