متحدہ عرب امارات

یوٹیوبرز کیلیے بری خبر ، نئی پالیسی میں مزید کٹوتی کا اعلان

خلیج اردو
11 مارچ 2021
نیویارک : یوٹیوب پر کانٹنٹ بنانے والوں کیلیے بری خبر ہے کہ ان کی کمائی پر بڑا ضرب پڑنے والے ہے۔ گوگل کے بعد اب امریکہ بھی آپ کی کمائی میں سے حصہ کاٹے گا۔

گوگل کی ملکیت یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ وہ کریٹرز کیلیے پیمنٹ کرتے ہوئے ان سے ٹیکس وصول کرے گی۔ وہ تمام افراد جو امریکہ سے باہر رہتے ہیں ، ان کی کمائی سے ٹیکس وصول ہوگا۔

یوٹیوبرز کیلیے ایک ای میل میں ٹیکنالوجی کمپنی یوٹیوب نے بتایا ہے کہ کریٹرز کی کمائی سے اضافی رقم کافی جائے گی۔ اس حوالے سے رواں سال کے جون میں اس ٹیکس کا نفاذ ہوگا۔

گوگل نے بتایا ہے کہ اگلے چند ہفتوں سے ہم آپ کے ایڈسنس اکاؤنٹ سے آپ کی ٹیکس معلومات طلب کریں گے اور 31 مئی تک تفصیلات جمع کرنے کا وقت ہوگا۔

گوگل کے مطابق یوٹیوبر کی کمائی سے چوبیس فیصد رقم کٹوتی کا امکان ہے۔ تاہم اس کا انحصار مختلف عوامل پر ہوگا۔ جن لوگ اپنی ٹیکس کی معلومات نہیں دے پائیں گے ان سے 24 فیصد ٹیکس کاٹا جائے تاہم اگر ٹیکس کی معلومات جمع کرائی جائے اور آپ ٹیکس ادا کرتے ہوں تو آپ کو استثنی دیا جائے گا۔

Source : Khaleej Timess

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button