متحدہ عرب امارات

ابوظہبی پولیس کی کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات پکڑلی , منشیات فروش گرفتار

 

ابوظہبی:ابوظہبی پولیس نے منشیات فروشی کیخلاف کروائی کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔۔۔۔کاروائی کے دوران پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے ققبضے سے پینتالیس کلو سے زائد منشیات برآمد کی۔

ابوظہبی پولیس کے کریمنل سیکیورٹی سیکٹر کے دائریکٹر بریگیڈئیر محمد سہیل الراشدی نے منشیات کی اسمگلنگ اور استعمال کو روکنے پر زور دیا جبکہ اس حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر
پولیس کے جوانوں کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔

https://www.facebook.com/ADPoliceHQ/posts/2679460682295792

کرنل طاہر الظاہری نے کہا کہ ابوظہبی پولیس نے گزشتہ چند ماہ کے دوران منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے کئی بڑے اامگکرز اور ڈیلروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی۔

آنہوں نے مزید بتایا کہ مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ خفیہ آپریشنز کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے والے بڑے بڑے گروہوں کو پکڑا گیا۔ میجر طاہر الظاہری نے بچوں کو منشیات سے دور رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں اور منشیات فروش ان نوجوانوں کو منشیات کا عادی بناکر ہمارےمستقبل کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button