متحدہ عرب امارات

انوشکا شرما کا دبئی میں قیام، تصاویر سوشل میڈیا پر

خلیج اردو -انڈیا کی معروف اداکارہ انوشکا شرما ان دونوں اپنے شوہر اور کرکٹ سٹار وراٹ کوہلی کے ساتھ دبئی میں ہیں۔

انہوں نے دبئی سے اپنی کچھ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی ہیں جو وائرل ہو چکی ہیں اور ان کے مداح ان تصاویر پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

حال ہی میں وراٹ کوہلی نے بھی انوشکا شرما کے ساتھ کچھ تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

ٹوئٹر صارفین نے اس حوالے سے ہیش ٹیگ انوشکا شرما ٹوئٹر ٹرینڈ شروع کیا جس میں وہ ان کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’کوئی شک نہیں کہ وہ حسین اور جاذب نظر ہیں۔‘

دوسرے صارف نے انہیں ’سن شائن‘ کہتے ہوئے لکھا کہ ’خدا انہیں بری نظر اور برے لوگوں سے بچائے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button