متحدہ عرب امارات

دبئی: تپی دھوپ میں برف پر بھاگنے کے مقابلے ،سنو رن میں ملک بھر سے فٹنس کے شوقین افراد حصہ لے رہے ہیں

خلیج اردو
دبئی : موسم گرما میں سکی دبئی نے رنگ جما لیا۔ سنو رن میں حصہ لے رہائشیوں نے گرمی کے موسم میں موسم سرما کا لباس زیب تن کیا اور دبئی رن کو چار چاند لگائے۔

دبئی کے برف میں میراتھن کا انعقاد ایک چیلنج تھا جس کا آغاز 2020 میں کیا گیا تھا۔ یہ لاک ڈاؤن کے بعد ہونے والے دنیا کے پہلے برفانی کھیلوں کے مقابلوں میں سے ایک تھا۔

ڈی ایس بی سنو رن کا تیسرا ایڈیشن ہفتہ کی صبح 6.30 بجے شروع ہوا۔ جس میں مختلف کیٹگریز کے فاصلوں کیلئے دوڑ کے انتخاب کا موقع دیا گیا تھا۔ رن میں ملک بھر سے فٹنس کے شوقین افراد نے حصہ لیا۔

فجیرہ میں مقیم ایک لبنانی باشندے حمید موسیٰ فجیرہ کی پہاڑیوں پر باقاعدہ ہائکنگ کرتے ہیں۔ فٹنس اور ایڈونچر کے شوقین صبح 5 بجے دبئی پہنچ گئے اور ایونٹ کے لیے وارم اپ شروع کر دیا۔ یہ پہلا موقع تھا جب موسیٰ نے برف کی دوڑ میں حصہ لیا اور وہ کہتے ہیں کہ ذہنی طاقت جسمانی طاقت سے زیادہ اہم ہے۔

فلپائنی شہری اور دبئی کے رہائشی آئن گونزاگا ملک میں فٹنس ایونٹس میں باقاعدگی سے شریک رہے ہیں کا کہنا ہے کہ جب میں میدان میں داخل ہوا تو میں سردی کو برداشت نہیں کر سکا کیونکہ یہ منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ لیکن جیسے ہی دوڑنا شروع کیا میں آہستہ آہستہ درجہ حرارت کے مطابق ہو گیا۔

سنو رن کے مقابلوں کے فائنل لائن عبور کرنے کے بعد شرکاء کو یادگاری تمغوں سے نواز گیا۔ اس طرح کے کھیلوں کے انعقاد سے دبئی اپنے انوویٹیو اور جدت کے کلچر کا ثوبت دے رہا ہے جہاں تپتی دھوپ میں اس کا انعقاد کرنا واقعی ایک چیلنج تھا۔ ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button