شارجہ میونسپلٹی نے رہائشی علاقوں میں دوکانوں اور سپر مارکیٹوں پر کریک ڈاؤن شروع کردیا ہےکیونکہ ایک ایشیائی خاندان نے ان کے بچوں کے دہی میں کیڑے پڑنے کی اطلاع دی۔
شکایت پر عمل کرتے ہوئے التوون میں واقع دکان کا معائنہ کیا گیا اور دیکھا کہ دہی گندے اسٹوریج اور مناسب کولنگ سسٹم کے فقدان کی وجہ سے خراب ہوا تھا۔ شارجہ بلدیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ انسپکٹرز نے تمام مصنوعات ضبط کیں۔ انہوں نے مختلف محلوں میں متعدد دیگر دکانوں کا بھی معائنہ کیا۔
شکایت کنندہ نے بتایا کہ ان کے آٹھ سالہ بیٹے نے دہی کھانے سے پہلے کیڑے مکوڑے دیکھ کر ماں کو اطلاع دی۔ "ہم نے مینوفیکچرز سے رابطہ کیا ، جنہوں نے ہم سے معافی مانگی اور ہمیں دہی کا ایک تازہ پیکٹ فراہم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپر مارکیٹ میں غیر مناسب اسٹوریج اور ناقص ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے اشیاء خراب ہو جاتی ہے۔ پھر ہم نے معاملہ بلدیہ کو رجوع کیا ، جنہوں نے خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف فوری کارروائی کی ۔”
شارجہ بلدیہ کے محکمہ صحت کے ایک اعلی عہدیدار نے نشاندہی کی کہ شہری انسپکشن ٹیمیں کھانے کی تیاری اور ڈسپلے کی سہولیات کا وقتا فوقتا معائنہ کرتی ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وہ صحت کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں یا نہیں ۔
میونسپلٹی ٹیمیں فوڈ سینٹرل لیبارٹری میں جانچ کی جانے والے اشیائے خوردونوش کے نمونے بھی لیتے ہیں تاکہ ان کی درستگی کی جانچ کی جا سکے اور یہ یقینی بنائے کہ وہ انسانی استعمال کی قابل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کھانے پینے کی چیزوں سے متعلق کسی قسم کی شکایت ہونے کی صورت میں انسپکٹرز شکایت کی تصدیق کے لئے فوری طور پر سائٹ پر جاتے ہیں ، اور اگر یہ درست پایا جاتا ہے تو ضروری اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔
عہدیدار نے بتایا کہ انسپکٹر صارفین کے تحفظ کے لئے سخت اقدامات اور طریقہ کار اختیار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائی میں اسٹور سے اشیاء کو ضبط کرنا ، جانچ اور تجزیہ کے نمونے لینے سے خلاف ورزی کی نوعیت کا پتہ چل سکتا ہے۔







