متحدہ عرب امارات

فلپائن نے متحدہ عرب امارات کو کورونا کے حوالے سے گرین لسٹ میں شامل کرلیا

خلیج اردو 13 نومبر 2021

دبئی:فلپائن نے متحدہ عرب امارات کو کورونا کے سفری ضوابط کے حوالےسے گرین لسٹ میں شامل کرلیا۔فلپائن کی انٹر ایجنسی ٹاسک فورس نے متحدہ عرب امارات کو گرین لسٹ میں شامل کرنے کی منظوری دیدی، اطلاق 16 نومبر سے ہوگا۔

انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کے مطابق گرین لسٹ میں شامل ممالک سے آنے والے مکمل ویکسین شدہ فلپائنی اور دیگر مسافروں کو لازمی قرنطینہ کی شرط سے استثیٰ حاصل ہوگا۔

گرین لسٹ میں نئے شامل ہونے والے دیگر ممالک میں پاکستان ، بھارت، اومان اور جاپان شامل ہیں۔

آئی اے ٹی ایف نے آسٹریلیا، بھارت، جاپان، ترکی اور برطانیہ کے کورونا ویکیسینیشن سرٹیفیکیٹس قبول کرنے کے حوالےسے وزرات خارجہ کی سفارشات بھی منظور کرلیں۔

SOURCE: KHALEEJ TIMES

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button