متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : دو سیاہ پہاڑوں میں پھنس گئے تو پولیس نے مثالی آپریشن کرکے انہیں بچایا

خلیج اردو
23 جولائی 2021
شارجہ : خورفکاں کی پولیس نے دو سیاحوں کو اس وقت ریسکیو کیا جب وہ خورفکاں کی پہاڑیوں میں گرمی کی وجہ سے بے حال ہو گئے تھے۔

شارجہ پولیس کی جانب سے ایک باضابطہ سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایشیائی جوڑا پہاڑوں پر ہائیکنگ کرتے ہوئے گرمی سے نڈھال ہو گیا تھا۔

شمالی علاقے کے پولیس کو موصول ہونی والی امداد کی کال کے بعد پولیس نے فوری طور پر ٹیم روانہ کی۔ دونوں سیاحوں کو ابتدائی امداد دی گئی۔

ایک سیاہ کو لازمی طبی امداد کیلیے خورفکاں اسپتال منتقل کیا گیا۔

شارجہ پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ وہ پہاڑی علاقوں میں جاتے ہوئے احتیاط کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button