
دبئی : متحدہ عرب امارات کے رہائشی عیدالاضحی پر چھ دنوں کی چھٹی انجوائے کریں گے اور چھٹیوں کا آغاز کل سے ہوگا۔
سرکاری چھٹیوں کی شروعات کل سے ہونگی اور نو زی الحجہ بروز انیس جولائی سے شروعات ہونگے۔ چار روزہ چھٹیوں ک دو دنوں کے ویک اینڈ سے ملایا جائے تو چھ دنوں کا بریک عوام انجوئے کریں گے۔
پچیس جولائی سے دوبارہ دافتر کھلیں گے اور کام کا آغاز ہوگا۔
بہت سے شہریوں نے مختلف ممالک کی سیر کیلیے ارادہ کیا ہے اور اس حوالے سے ٹکٹوں کی بکنگ جاری ہے۔ داخلی طور پر راس الخیمہ اور فوجیرہ کیلیے چھٹیوں میں لوگوں کی بڑی تعداد متوقع ہے۔
حکام نے عوام سے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے متعلق ایس و پیش پر عمل کریں اور وائرس کے پھلاؤ کو روکنے کیلیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
Source: Khaleej Times







