
خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک نے منگل کو یو اے میں کام کرنے والی ایک مونیٹری کمپنی پر ریگولیٹر کے قواعد و ضوابط کی پابندی نہ کرنے پر مختلف پابندیاں عائد کر دیں۔
مرکزی بنک کے مطابق 18 مئی کو فنانس کمپنی پر جرمانہ عائد کیا گیا کیونکہ انہوں نے مقررہ تاریخ تک اپنے آڈٹ شدہ مالیاتی گوشوارے جمع کرانے میں ناکامی کا مظاہرہ کیا تھا۔
بنک نے کمپنی کا نام اور اس پر عائد جرمانے کی رقم کی وضاحت نہیں کی۔
اس کے علاوہ کمپنی کنزیومر پروٹیکشن ریگولیشنز اور کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم رول بک کی تعمیل کرنے میں ناکام رہی اور سنٹرل بینک نے کمپنی کو ہدایت کی کہ وہ نوٹیفکیشن کے ایک ماہ کے اندر اپنی خامیوں کو دور کرے۔
قبل ازیں بنک نے مالیاتی کمپنیوں کو اینٹی منی لانڈرنگ کی پابندی نہ کرنے اور دہشت گردی اور غیر قانونی تنظیموں کی مالی معاونت پر جرمانہ کیا تھا۔
مرکزی بینک اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کرتا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے تمام لائسنس یافتہ مالیاتی ادارے، بشمول فنانس کمپنیاں کے قوانین، ضوابط، اور کی طرف سے اپنائے گئے معیارات کی پابندی کریں۔
Source: Khaleej Times







