متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں پولیس کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کے مسافروں کو چوروں سے محتاط رہنے کی تاکید ،حکام کی جانب سےآگاہی مہم شروع

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں حکام نے جرائم کی روک تھام کیلئے آگاہی مہم شروع کی ہے۔ ان مہمات کی وجہ سے مسافروں کو ان طریقوں سے آگاہ کیا جارہا ہے جس سے وہ خود کو چوری سے بچا سکتے ہیں۔

راس الخیمہ پولیس کے میڈیا اینڈ پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل عبداللہ احمد بن سلمان النعیمی کا کہنا ہے کہ چور پبلک ٹرانسپورٹ کا فائدہ اٹھاتے ہیں کیونکہ وہ عام طور پر بہت بھرے ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیب کترے شکار کے ساتھ باتوں میں اپنے شکار کو ورغلاتے ہیں۔

پولیس نے مسافروں سے کہا کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے وقت ان نکات کو ذہن میں رکھیں۔ یہ درج ذیل ہیں۔

ایسے بیگ اٹھانے سے گریز کریں جو آسانی سے کھل سکتے ہوں۔
قیمتی سامان ساتھ نہ رکھیں۔
صرف اتنا ہی کیش لے کر جائیں جتنی آپ کو ضرورت ہے۔
اپنا پرس، نقدی یا موبائل فون اپنی پچھلی جیب میں رکھنے سے گریز کریں۔
دوسرے مسافروں سے فاصلہ رکھیں۔
اجنبیوں کے ساتھ بات چیت نہ کریں۔
حکام ٹرانسپورٹ استعمال کرنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی پوری کوششوں میں لگے ہیں جس میں عوام کا تعاون درکار ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button