متحدہ عرب امارات

نیپال میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 788 افراد ہلاک

خلیج اردو

نیپال کے سرحدی علاقوں میں تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 788 ہوگئی جبکہ 2 ہزار 742 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاپتہ افراد میں ہائیڈرو پاور منصوبوں کے 933 کارکن اور 200 سے زائد طلبہ بھی شامل ہیں۔

سرنگوں میں پھنسے کارکنوں کو نکالنے کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ نیپالی حکام کے مطابق سیلابی ریلے کئی لاشیں متاثرہ علاقوں سے تقریباً 100 کلومیٹر دور تک بہا لے گئے ہیں جبکہ مزید لاشیں ملنے کا خدشہ ہے۔

قدرتی آفت کے باعث اسکولوں، اسپتالوں، پن بجلی گھروں، سڑکوں، پلوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

نیپالی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ عمومی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لیے غیر ملکی مدد کی ضرورت نہیں تاہم خصوصی تکنیکی امداد، لاشوں کو محفوظ رکھنے اور ان کی شناخت کے لیے بیرونی تعاون درکار ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button