
خلیج اردو
30 مئی 2020
راس الخیمہ : 17 سالہ نوجوان راس الخیمہ میں بیچ پر پانی میں گرکر ہلاک ہوگیا ہے۔ وہ 27 مئی کو اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ پانی میں تیراکی کیلئے گیا تھا کہ وہاں ڈوب کر ہلاک ہوا۔
اسی بیچ میں اس سے قبل بھی ایک اماراتی بچہ ہلاک ہوا ہے، مرنے والے اس نوجوان کا نام عبدل ال عیز الژیحی ہے۔
راس الخیمہ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ اماراتی نوجوان گریڈ نو کا طالب علم تھا اور متاثرہ اس گروپ میں سب سے کم عمر تھا جو ساحل سمندر پر تیرنے گیا تھا۔
پولیس کی امدادی اور بچاؤ ٹیم نے اسے پانی سے کھینچ کر نکالا اور اسے ساکر اسپتال پہنچایا جہاں چند گھنٹوں کے بعد وہ چل بسا۔
پولیس نے عام لوگوں کیلئے انتباہ جاری کی ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران تیراکی سے گریز کریں اور ساحل سمندر کے خطرناک علاقوں کے بارے میں دی گئی ہدایات پر عمل کریں جو تیز سمندری لہروں اور دھارے کیلئے مشہور ہے۔
Source : Khaleej Times







