خلیج اردو آن لائن:
دبئی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر شہر بھر میں کورونا کے خلاف بنائے گئے قواعد و ضوبط پر عمل نہ کرنے والے کاروباری مراکز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری۔
انسیکشن مہم کے دوران پیر کے روز 18 کارواباری مراکز کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر بند کر دیا گیا۔
بند کی جانے والی دکانوں اور کاروباری مراکز میں کھانے پینے کے کی 5 دکانیں، 3 حجام، اور دھوبیوں کی 10 دکانیں شامل ہیں۔
دبئی بلدیہ کی جانب بتایا گیا ہے کہ حالیہ انسپیکشن کے دوران 45 دکانوں کو وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔
بند کی جانے والی کھانوں کی دکانوں میں سے 3 الدغایہ کے علاقے میں جبکہ 2 پورٹ راشد کے علاقے میں واقع ہیں۔
جبکہ بند کیے جانے سیلونز حور العنز شمال میں واقع ہیں۔ اور بند کی جانے والی لانڈریوں میں سے 7نائف کے علاقے میں جبکہ باقی البرشا ون میں واقع ہیں۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں جنوری کے آغاز سے کورونا کے یومیہ کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے پیر کے روز ملک بھر میں کورونا کے 3471 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔
جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس سے 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ 2990 افراد وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔
بڑھتے ہوئے کیسز کےپیش نظر دبئی بلدیہ کا نے اعلان کیا ہے کہ بلدیہ کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے کو یقینی بنانے کے لیے انسپیکشن مہم کو پہلے سے زیادہ تیز اور مضبوط بنا لیا ہے۔
Source: Gulf News