متحدہ عرب امارات

بریکنگ نیوز: متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ کیے گئے ویزا فری سفر سے متعلق معاہدے کو معطل کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ شہریوں کے لیے ویزے کی چھوٹ سے متعلق کیے گئے معاہدے کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث یکم جولائی تک کے لیے معطل کر دیا۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ نے اس حوالے بتایا کہ اب معاہدے کی معطلی کے بعد یو اے ای کا سفر کرنے والے شہریوں کے لیے یو اے ای کا ویزا حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے خارجہ امور و بین لاقوامی تعاؤن نے بھی اپنی ویب سائٹ پر سفری شرائط کو اپ ڈٰیٹ کرتے ہوئے اسرائیل کو ان ممالک کی فہرست سے نکال دیا جن ممالک میں جانے کے لیے اماراتی باشندوں کو ویزے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

اسرائیل میں اس وقت کورونا وائرس کے باعث تیسرا لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ اور حکام کا کہنا ہے اس لاک ڈاؤن کو کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر 21 جنوری سے آگے بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے ابھی گزشتہ ہفتے ہی اسرائیل کے ساتھ ہونے والے ویزا فری معاہدے کی توثیق کی تھی اور اس معاہدے کو 30 دن بعد نافذ ہونا تھا۔ اور یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان ستمبر میں ہونے والے امن معاہدےکے بعد کے بعد کیا گیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button