خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات میں بزرگ شہریوں اور رہائشیوں کو گھر جا کر کورونا ویکسین لگائے جانے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
حال ہی میں شارجہ کے ایک بزرگ رہائشی کو اس کے گھر جا کر حکام کی ٹیم کی جانب سے کورونا ویکسین لگائی ہے۔
ویکسین لگوائے جانے کے بعد بزرگ رہائشی خوشی سے آبدیدہ ہوگیا اور اس یو اے ای حکام کا شکریہ ادا بھی کیا۔
سوشل میڈیا پر بزرگ شہری کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں بزرگ رہائشی کو ویکسین لگوانے کے بعد اللہ کا شکر ادا کرتے سنا جا سکتا ہےکہ اسے یو اے ای کا رہائشی بنایا۔
آنکھوں میں آنسوؤں کے ساتھ بزرگ شہری یو اے ای حکام کا شکریہ ادا کرتا ہے اور کہتا ہے کہ حکام انکی ہر ضرورت کو پورا کرتے ہیں۔
شارجہ حکام کا کہنا کہ اہل بزرگ شہریوں کو گھر گھر جا کر کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز تین دن پہلے کیا گیا تھا اور ابتک 300 افراد کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔
View this post on Instagram
خیال رہےکہ گھر میں کورونا ویکسین کی سہولت بزرگ اور معذور افراد اور انکے خاندان کے افراد کے لیے دستیاب ہے۔
گھر آ کر ویکسین مفت لگائی جائے گی اور اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے کے لیے 800700 پر کال کی جا سکتی ہے۔
Source: Khaleej Times







