خلیج اردو آن لائن:
شمالی جرمنی کی پولیس کے مطابق شمالی جرمنی میں ایک شخص کو اونٹ نے منہ پر کاٹ لیا، جس کے بعد متاثرہ شخص کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شخص برلن اور ہمیبرگ کے درمیان واقو پرلبرگ چڑیا گھر میں ملازم تھا۔ اور اتوار کے روز اونٹوں کے باڑے کی صفائی کر رہا اور انہیں چارہ کھلا رہا تھا جب اچانک ایک اونٹ مڑا اور اس منہ پر کاٹ لیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کو شدید زخم آئے ہیں جس کے بعد اسے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا وہاں اس کا علاج کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ چڑیا گھر اس وقت کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے عام عوام کے لیے بند کیا گیا ہے۔
Source: Khaleej Times, Reuters







