متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : بلڈنگ میں لگی آگ کی وجہ سے 2 افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ ، تحقیقات جاری

خلیج اردو
19 جون 2021
ابوظبہی : ابوظبہی میں 12منزلہ عمارت میں لگی آگ میں دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔ پیغام موصول ہوتے ہی ابوظبہی سول ڈیفنس اتھارٹی کی ٹیم جائے وقوعہ پہنچی اور آگ بجھانے کی کوشش کی جو تب تک ساتھ والی بلڈنگوں میں پھیل گئی تھی۔

ریکسیو ٹیم نے زخمی ہونے والوں کو اسپتال پہنچایا جو معمولی زخمی تھے۔ برگیڈیئر جنرل محمد ابراہیم الامیری جو ابوظبہی سول ڈیفنس اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل ہے ، کا کہنا ہے کہ آگ کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

الامیری کے مطابق ٹیم نے اپنا فرض احسن طریقے سے نبھایا اور ریکارڈ ٹائم میں بلڈنگ کو خالی کیا گیا۔ یہ سب پولیس ، فائر فائٹرز ، ریسکیو ٹیم اور دیگر سیکورٹی اداروں کے تعاون سے ممکن ہو پایا۔

ان کے مطابق ابوظبہی ٹریفک ڈائریکٹوریٹ نے بھی بروقت الرٹ جاری کرکے اپنا بہتر کردار ادا کیا جس کی مدد سے آگ بجھانے میں مدد ملی۔

انہوں نے سول ڈیفنس کے اہلکاروں اور ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے میں ان کے فوری رد عمل پر عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جس نے جوابی وقت میں کوششوں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

الامری نے اداروں کے سربراہان سے مطالبہ کیا کہ وہ رہائشی اور تجارتی عمارتوں میں حفاظت اور روک تھام کے تقاضوں کی پابندی کریں اور اس طرح کے حادثات سے بچیں۔

 

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button