
خلیج اردو
27 مئی 2020
دبئی : 200 کے قریب چینی سیاحوں کو متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کی ویکسن لگوائی گئی ہے۔ انہیں دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے صفا ہیلتھ کیئر سنٹر میں ویکسین دی جائے گی۔
چینی شہریوں وہ پہلے غیر ملکی ہوں گے جنہیں سینوفارم کی ویکسین دے دی گئی ہے۔ چینی شہری ژو ژیاحہ جو امارات میں ایک سیاح ہے ، کا کہنا ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلئے بے تاب ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہاں میں نے اپنی پہلی کرونا ویکسین لگوائی ہے۔
آج صبح ویکسین سنٹر پر ان سیاحوں کا رش تھا۔ چینی شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں۔
چینی شہریوں نے خلیج ٹائمز سے گفتگو میں اپنے تائثرات کا اظہار کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔
متحدہ عرب امارات میں ویکسین لگوانے کیلئے چین کے کولنسلیٹ کے ساتھ رجسٹریشن کرانی ہوگی۔
ویکسینشن کیلئے آنے والوں کو مفت میں پانی کی بوتل دی گئی جس پر لکھا تھا کہ دبئی میں خوش آمدید۔
چینی کونسل جنرل لی ژوہانگ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے تائثرات سے دونوں ممالک کے بہترین تعلقات کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو بہترین قرار دیا ہے۔
Source : Khaleej Times







