متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ٹریفک حادثے میں تین افراد زخمی ، پولیس کی شہریوں کو انتباہ

خلیج اردو
15 فروری 2021
دبئی : دبئی میں اتوار کے روز فیسٹول سٹی کے قریب ٹریفک حادثے میں 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں جس کے نتیجے میں ٹریفک بری طرح سے جیم ہو گئی ہے۔

برگیڈیئر سیف موہیر المزروئی جو دبئی ٹریفک پولیس میں ڈائریکٹر جنرل ہے ، نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ حادثے میں تین گاڑیاں متائثر ہوئیں ہیں۔ انہوں نے اس کی وجہ گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصؒہ نہ رکھنے کو قرار دیا ہے۔

آج کل متحدہ عرب امارات میں دھند کی وجہ سے حدنگاہ کم ہے جس کی وجہ سے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گاڑی چلاتے وقت مناسب فاصلہ رکھیں بصورت دیگر حادثے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button