متحدہ عرب امارات

دبئی میں 53 ہزار سے زائد نشہ آور گولیاں اور 5 ملین سے زائد پان کے پارسل ضبط

 

خلیج اردو آن لائن:

گزشتہ 8 ماہ کے دوران دبئی کے جبیل علی کسٹم سنٹر نے دیگر منشیات کے ساتھ 32 ڈبوں میں چھپائی گئی 53 ہزار 760 نشہ آور گولیاں اور 92 ہزار 400 ڈبوں میں چھائے نشہ آور پان کے 5 اشاریہ 5 ملین پارسل ضبط کیے ہیں۔

جبیل علی سنٹر جو کے دبئی کسٹمز کا کا حصہ، اس کی جانب سے اس سال جنوری سے لے کر اگست تک مختلف کاروائیوں کے دوران اسمگلنگ کی 103 کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔

مزید برآں، اس دوران جبیل علی کسٹمز کی جانب سے 1 لاکھ 4 ہزار 74 انپسیکشن آپریشن کیے گئے اور 1 لاکھ 44 ہزاز 25 کنٹینر اسکین کیے گئے۔

اور بہت بڑی مقدار میں غیر قانونی اشیاء ضبط کی گئی ہیں، جس میں 33 ہزار 930 کلوگرام صندل کی لکڑی کی اسمگلنگ روکی گئی۔ خیال رہے کہ صندل کی لکڑی کی غیر قانونی تجارت کنویشن آن انٹرنیشنل ٹریڈ کی خلاف ورزی ہے۔

دبئی کسٹمز کی پروفیشنل استعداد پر ایک نظر:

سی کسٹم سنٹرز میجنمنٹ کے ڈائریکٹر یوسف الہاشمی کا نے کسٹمز کی پروفیشنل استعداد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ” جبیل علی کسٹمز سنٹر پر ہمارے پاس کنٹینرز کو اسکین کرنے لیے چھ جدید ترین سسٹمز ہیں۔ جو ایک گھنٹے میں 900   کنٹینر اسکین کر سکتے ہیں۔

یہ سسٹم کنٹینر کے اندر موجود اشیاء کے حجم اور وزن کا حساب لگاتے ہیں اور اگر کوئی مشتبہ چیز کا شبہ پڑے تو کسٹم انسپیکٹرز کو الرٹ کر دیتے ہیں۔

اور اس کے علاہ اس سنٹر پر سونگھنے والے کتوں کی بھی ایک یونٹ موجود ہے۔ جو غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ روکنے میں کسٹم اہلکاروں کی مدد کرتی ہے”۔

جبیل علی سنٹر پر موجود ایک سینئر انسپیکٹر احمد ال جامری کا کہنا تھا کہ گوکہ یہ ایک مشکل کام ہے لیکن ہم انسپیکشن کو عمل کو بہتر اور محفوظ بنانے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔ اور ہم اپنی معاشرے کی حفاظت کے قابل ہیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button