خلیج اردو آن لائن:
شارجہ میونسپلٹی کی جانب سے جبیل بس کے ساتھ ال جبیل کے علاقے میں شارجہ ٹیکسی نامی ٹیکسی کمپنی کی گاڑیوں کے لیے پارکنگ کے 50 مقامات مختص کر دیے۔ جس کے مقصد سیاحوں اور رہائشیوں کے لیے ٹیکسی سروس کو بہتر بنانا ہے۔
شارجہ ٹیکسی کے ایگزیکٹو دائریکٹر محمد عبداللہ ال بریمی کا اس حوالےسے کہنا تھا کہ ” ہم شارجہ میونسپلٹی کا ہماری گاڑیوں کو پارکنگ فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جس سے شارجہ کی عوام کی خدمت کے لیے شارجہ بلدیہ کی تمام محکموں اور ایجنسیوں کی مکمل سپورٹ کا اظہار ہوتا ہے”۔
ال بریمی کا کہنا تھا کہ شارجہ ٹیکسی اپنے کسٹمرز کو مختلف قسم کی خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے جس سے انکی حفاظت کو سکون میں اضافہ ہوتا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ” ہم عوام اور اپنے ملازمین کی صحت کی حفاظت کے لیے کورونا ایس او پیز کے نفاذ کو یقینی بنا رہے ہیں”۔
انہوں نے پارکنگ کے لیے جگہ فراہم کرنے کے لیے شارجہ روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے اور مسافروں کی صحت کی حفاظت کے لیے کورونا ایس او پیز کے نفاذ پر حکام کا بھی شکریہ ادا کیا۔
Source: Khaleej Teims







