خلیج اردو آن لائن:
منگل کے روز حکومتی بریفنگ کے دوران یو اے ای حکومت کے ترجمان ڈاکٹر عمر الحمادی اور یو اے ای ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحسینی نے متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔
ان حکومتی اہلکاروں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 7 دنوں میں کورونا کے باعث 22 اموات ہوئیں۔ جبکہ کورونا کے باعث ملک شرح اموات 0 اشاریہ 4 فیصد بنتی ہے اور یہ شرح اموات دنیا بھر میں دیگر ممالک سے کم ہے۔
بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں یو اے ای میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 306 ہوگئی ہے۔
تاہم، ڈاکٹر حمادی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے 7 لاکھ 96 ہزار 96 نئے ٹیسٹ کیے گئے جن سے پتہ چلا ہے کہ ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے کورونا کے کل کیسز 8 ہزار 986 ہو گئے ہیں۔
ویکسین کے تیاری کے حوالے سے تفصیلات:
ڈاکٹر حسینی نے کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے حوالے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ویکسین بنانے کے تین مقاصد ہیں۔
جن میں سے پہلا وائرس کے نئے کیسز کو روکنا،
دوسرا مقصد ہے کہ اگر وائرس دوبارہ لگ جاتا ہے تو بیماری کی شدت کو کم کرنا،
جبکہ ویکسین تیار کرنے کا تیسرا مقصد وائرس کی ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقلی کو روکنا ہے۔
مزید برآں، ڈاکٹر حسینی نے ملک میں بڑہتے ہوئے کیسز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کیسز میں حالیہ اضافہ متوقع تھا کیونکہ معمول کی زندگی کی طرف لوٹںے پر کیسز بڑھنے قدرتی عمل ہے۔ اور باقی ممالک میں بھی ایسا ہی رجحان ہے۔
Source: Gulf News







