خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی میں آن ڈیمانڈ بس سروس کی آزمائشی سروس اکتوبر میں شروع کر دی جائے گی۔ آن ڈیمانڈ بس سروس سے مراد ہے کہ ابوظہبی کے اندر سفر کرنے خواہشمند افراد جب چاہیں اس بس کو ایپ کے ذریعے بک کر سکتے ہیں اور اس کے ذریعے سفر کر سکتے ہیں۔
اکتوبر میں آزمائشی سروس کے دوران آپ اس بس میں بلکل مفت سفر کر سکیں گئے۔ اور یہ سروس درج ذیل علاقوں میں دی جائے گی:
الشاہامہ
ال رہباب
ال سمہا
اور ال صدر کے علاقوں میں آزمائش کے دوران یہ سروس بلکل مفت فراہم کی جائے گی۔ جو صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک دستیاب ہوگی۔
اس سہولت سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟
ابوظہبی کے ٹرانسپورٹ سے متعلق محکمے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سروس کا منگل روز کہنا تھا کہ یہ سروس ابوظہبی لنک نامی موبائل ایپ کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔
اس موبائل ایپ کو فون میں انسٹال کرنے کے بعد اس بس میں سفر کرنے کے خواہشمند افراد کو اس ایپ میں سفر کے آغازکا مقام اور اختتام کے مقام کا اندراج کرنا ہوگا اور سفر شروع کرنے کے لیے اپنی پسند کے وقت کا انتخاب کر نا ہوگا۔
درج بالا معلومات دینے کے بعد یہ ایپ آپ کو بتائے گی کہ آپ کہ بس آپ کو کہاں سے اور کتنے بجے ملے گئی، اور بتایا جائے گا کہ گاڑی کونسی ہے اور اسکا نمبر کیا ہے۔
مزید برآں، استعمال کنندہ ایپ کےذریعے دیکھ پائے گا کہ اس وقت بس کہاں پر ہے اور کہاں جا رہی ہے۔
اور اس کے ساتھ ساتھ بس میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر بھی نافذ کی گئی ہیں۔ جن میں بس میں مسافروں کی تعداد 7 ہوگی اور ہر سفر کے بعد بس کو جراثیموں سے پاک کیا جانا سر فہرست ہیں۔
Source: Khaleej Times







