خلیج اردو
عاطف خان خٹک
20 اکتوبر 2020
راولپنڈی: کراچی میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر کی گرفتار کے وقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر کراچی کو فوری طور پر واقعہ کے حقائق جاننے کے لیےانکوائری کی ہدایت کی ہے ۔ آرمی چیف نے کہا ہے کہ حالات کا جائزہ لے کرحقائق سامنے لائےجائیں اور واقعہ کی انکوائری رپورٹ جلد پیش کی جائے۔
واقعے کے حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ٹیلی فون کرکے کراچی واقعے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے آرمی چیف کی جانب سے کراچی واقعے کا نوٹس لینے اور شفاف انکوائری پر آرمی چیف کے احکامات کو بھی سراہا۔
اس سے قبل کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر مقدمے اور گرفتاری کیلئے پولیس حکام پر دباؤ کے معاملے پر آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے احتجاجاً چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کرلیا ۔اس صورتحال پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی پریس کانفرنس کی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے محکمانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ پریس کانفرنس کے بعد آرمی چیف نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر کراچی کو تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پولیس نے مسلم لیگ نے کے رہنما کیپٹن صفدر کو گرفتار کیا تھا جن کی بعد میں ضمانت پر رہائی ہوئی۔ اس گرفتاری کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے الزام لگایا تھا کہ ان کے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ کر کیپٹن صفدر کو گرفتار کیا گیا۔
اس گرفتار پر جہاں سندھ حکومت نے اظہار افسوس کیا اور معاملے کی مذمت کی وہاں مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر احمد نے الزام عائد کیا تھا کہ ایف آئی آر درج کرانے کیلئے آئی جی سندھ کو رینجرز کی جانب سے اغوا کرکے ایف آئی آر درج کرانے کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔







