خلیج اردو آن لائن:
یو کے میں کورونا وائرس کی پہلے سے زیادہ تیزی کے ساتھ پھیلنے والی قسم کے سامنے آنے کے بعد یو اے ای ایئر لائنز اپن قواعد میں تبدیلی کر رہی ہیں۔
جیسا کہ یو اے ای ایئر لائن اتحاد ایئر ویز نے یو کے سے متحدہ عرب امارات آںے والے مسافروں کے لیے کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانا لازم قرار دے دیا ہے۔ اور یہ ٹیسٹ روانگی سے پہلے 72 کے درمیان کروایا گیا ہو۔
اتحاد ایئر ویز کی جانب سے یہ فیصلہ نیشنل کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کیے گئے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔ اور اس فیصلے کا اطلاق 24 دسمبر سے 2020 سے ہوگا۔
مزید برآں، ایئر لائن کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ کورونا پی سی آر ٹیسٹ حکومت کی جانب سے تصدیق شدہ میڈیکل سنٹر سے کروایا گیا ہے۔ اور تصدیق شدہ لیبارٹریوں کی تفصیل اتحاد ایئر ویز کی ویب سائٹ اتحاد ڈاٹ کام سے حاصل کی جا سکتی ہے۔
اس کے علاوہ ایئر لائن کی جانب سے اپنے اعلان میں کہا گیا ہے کہ بعض ٹیسٹ رپورٹوں پر ٹیسٹ کروائے جانے کی تاریخ درج نہیں ہوتی ہے۔ لہذا تمام مسافروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ انہیں چیک ان کے وقت ثابت کرنا ہوگا کہ انکی رپورٹ تازہ ہے۔ جو کہ اپوائنٹمنٹ کی تصدیق سے ثابت کیا جا سکتا ہے۔
تاہم، 12 سال سے کم عمر بچے اور معذور افراد کو کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی شرط سے استشنیٰ حاصل ہے۔
Source: Gulf News







