متحدہ عرب امارات

خطے میں کشیدگی برقرار، پاکستان سے مشرق وسطیٰ کیلئے آج بھی 97 پروازیں منسوخ، آٹھ روز میں تعداد 1300 تک پہنچ گئی

خلیج اردو
خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی پروازوں کی منسوخی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج بھی 97 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے دوحہ، دبئی، شارجہ، ابوظبی اور بحرین کی 25 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ لاہور سے 22، اسلام آباد سے 26، پشاور سے 10 اور سیالکوٹ سے 5 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

فضائی حکام کے مطابق گزشتہ 8 روز کے دوران پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی منسوخ پروازوں کی مجموعی تعداد 1300 تک پہنچ چکی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button