
خلیج اردو
سیالکوٹ میں کین میں پٹرول دینے سے انکار پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پٹرول پمپ کا ایک ملازم جاں بحق جبکہ دوسرا شخص زخمی ہو گیا۔
پمپ انتظامیہ کے مطابق ملزمان پہلے گاڑی میں پٹرول ڈلوا کر گئے اور بعد ازاں کین میں مزید پٹرول دینے کا مطالبہ کیا۔ عملے کے انکار پر ملزمان نے فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔






