خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں گاڑی سے سگریٹ کا ٹکڑا پھینکنے پر 1 ہزار درہم جرمانہ

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے شہر ابو ظہبی میں سگریٹ کا ٹکڑا سڑک پر پھینکے پر 1 ہزار درہم (تقریباً پاکستانی 75 ہزار روپے) جرمانہ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ابو ظہبی کی پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گاڑی سے سڑک پر سگریٹ کے ٹکڑے پھینکنا قابل سزا عمل ہے، جو افراد شاہراہوں سے گزرتے ہوئے یا پبلک پارکنگ میں گاڑی چلاتے ہوئے کھڑکیوں سے سگریٹ کے ٹکڑے، پلاسٹک بیگز، پانی کی خالی بوتلیں اور خالی کپ باہر پھینکیں گے ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ابوظہبی پولیس کے مطابق گزشتہ برسوں کے دوران سیکڑوں ڈرائیوروں نے ڈرائیونگ کے دوران کچرا سڑکوں پر پھینکنا تہذیب کے منافی عمل ہے لیکن اب اس پر سزا دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button