خلیج اردو: انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کا دوسرا سیزن آئندہ برس 13 جنوری سے شروع ہوگا،دوسرے سیزن کی تاریخوں کی تصدیق کر دی گئی۔ امارات کے وزیر رواداری عزت مآب شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان نے تمام شائقین کرکٹ کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا ارادہ کیا کہلیگ کا دوسرا سیزن مزید اچھا ہوگا اور دنیاے کرکٹ پر اپنے نقوش ثبت کرے گا کیونکہ لیگ میں کرکٹ کے نامور ستاروں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے اسے یادگار بنا دیا اور آئندہ سیزن میں پاکستان سمیت دیگر ملکوں کے کرکٹ کے جگمگاتے ستارے لیگ کا حصہ ہوں گے۔ فیصل الزرعونی نے بھی سیزن ون کی کامیابی کو سراہا اور شا ئقینِ کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت لیگ کامیاب ہوئی۔ ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی سے سیزن ٹو میں بھی 34 میچز کھیلے جائیں گے جو امارات میں تینوں اسٹیڈیمز شارجہ، دبی اور ابوظبی میں کھیلے جائیں گے۔
1 منٹ